طالبان نے وزیر تعلیم اور سربراہ مرکزی بینک سمیت اہم عہدوں پر تقرریاں کردیں

طالبان نے وزیرِ داخلہ، خزانہ، انٹیلی جنس چیف کا تقرر کردیا

eAwazآس پاس, اردو خبریں

کابل : افغانستان کا کنٹرول سنبھال لینے والے طالبان نے نئے وزیرِ خزانہ، قائم مقام وزیرِ داخلہ، انٹیلی جنس چیف، کابل کے گورنر اور میئر کا بھی تقرر کر دیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے گل آغا کو افغانستان کا نیا وزیرِ خزانہ، صدر ابراہیم کو قائم مقام وزیرِ داخلہ مقرر کر دیا ہے۔افغان میڈیا نے مزید بتایا کہ نجیب اللّٰہ افغانستان کے نئے انٹیلی جنس چیف ہوں گے۔افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے ملا شیریں کو کابل کا گورنر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ حمد اللّٰہ نعمانی دارالحکومت کابل کے میئر ہوں گے۔اس سے قبل افغان میڈیا کے حوالے سے ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے مرکزی بینک کے سربراہ اور وزیرِ تعلیم مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ملا عبدالقہار کو سینٹرل بینک ڈی افغانستان کا قائم مقام سربراہ جبکہ ہمت اخوندزادہ کو قائم مقام وزیرِ تعلیم مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے اب یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے۔طالبان رہنماؤں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی بھی آ گئی ہے۔