طالبان رہنما شہاب الدین دلاور

بھارت ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے طالبان کی وارننگ

eAwazآس پاس, اردو خبریں

کابل: طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ نئی دہلی افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے گا طالبان حکومتی امور آسانی سے چلاسکتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔طالبان رہنما نے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان ہمارا دوست، پڑوسی ملک ہے۔ہم افغان مہاجرین کی بہبود کیلئے پاکستان کی خدمات پر شکرگزار ہیں۔ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان تمام ممالک سے باہمی احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔