لندن : برطانیہ میں ہونے والے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں لوگوں کی اکثریت بادشاہت کے نظام کی حمایت کرتی ہے۔
ایک برطانوی سیاسی اور ثقافتی جریدے کے زیر اہتمام ہونے والے سروے کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ1/ 3 سے زیادہ شہریوں کی رائے یہ تھی کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد وہ لوگ بادشاہت کے خاتمے کی حمایت کریں گے۔سروے کے مطابق 34 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ملکہ الزبتھ دوم کے اقتدار کے خاتمے کے بعد بادشاہت کے خاتمے کی مخالفت کریں گے جبکہ 29 فیصد لوگ ایسے ہیں جو ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد بھی برطانیہ میں بادشاہت کے خاتمے کی سختی سے مخالفت کریں گے۔18 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ تو اس کی حمایت کریں گے اور نہ ہی مخالفت کریں گے اور 5 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔جریدے کے مطابق سروے کے یہ نتائج شہزادہ اینڈریو کیاسکینڈل کی وجہ سے لوگوں کے بادشاہت پر بڑھتے ہوئے عدم اطمینان کی نشاندہی کرتے ہیں۔