اسلام آباد: کورونا سے ایشیا کے 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکارہوگئے ہیں ۔سروے کے مطابق کورونا وبا نے ایشیا کے ساڑھے سات سے آٹھ کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیاہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا سے عالمی تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی نے ترقی کے تسلسل میں رکاوٹیں ڈالیں۔رپورٹ میں ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے خطے میں آٹھ فیصد کاروباری اوقات ضائع ہوئے جبکہ گھرانوں، مزدوروں اور غیر روایتی معیشت سے وابستہ افراد پر وبا کا منفی اثر پڑا۔