French-embassy

تنزانیہ میں فرانس کے سفارت خانے پر حملہ، 4 پولیس افسران ہلاک

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

دارالسلام: تنزانیہ میں فرانسیسی سفارت خانے کے قریب بندوق بردار شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سیکیورٹی پر مامور 4 اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں فرانس کے سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسلح شخص نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔بندوق بردار شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس افسران اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جب کہ دیگر 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔تنزانیہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سائمن سیرو نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی سفارت خانے پر مامور پولیس پارٹی نے بہادری کے ساتھ حملہ آور کا مقابلہ کیا۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب تنزانیہ کی صدر سامیہ حسن ملک کے مرکزی تجارتی شہر داراالسلام میں ایک تقریب میں سیکورٹی حکام سے خطاب کر رہی ۔