نئی دہلی : بھارت میں کمزور اقلیتوں پر ظلم اب معمول بنتا جارہا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر نیمچھ میں طاقت کے نشے نے بااثر افراد کو اندھا کردیا۔علاقے کی سرپنچ کے شوہر سمیت چار بااثر افراد نے دلت نوجوان کو چوری کے شبہے میں ٹرک سے باندھ کر سڑک پر بے دردی سے گھسیٹا، یہاں تک کہ نوجوان نے دم توڑ دیا۔بھارتی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔پولیس نے واقعے میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
بھارت میں انتہاپشندوں کا مسلمان منہیار پر بہیمانہ تشدد