The Chinese embassy in the United States says the investigation into Corona's origin should be carried out by scientists, not intelligence agencies

کورونا تحقیقات انٹیلی جنس کی بجائے سائنسدانوں سے کروائی جائے، چین

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

واشنگٹن : امریکا میں موجود چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کورونا کی ابتدا کی تحقیقات کا کام خفیہ ایجنسیوں سے نہیں سائنس دانوں سے کروایا جائے۔
چین نے کورونا وائرس کی تحقیقات پر اعتراض کرتے ہوئے تحقیقات میں رکاوٹ کی امریکی رپورٹ مسترد کردی۔امریکا میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ امریکا خود ایسی تحقیقات امریکا میں کروانے سے کترا رہا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے چین پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔