کابل : دہشت گرد حملے کی نئی وارننگ کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کے باہر لوگوں کا ہجوم کم ہو گیا ہے۔مغربی سیکیورٹی عہدے دار کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر امریکی فورسز کا انخلاء حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔مغربی سیکیورٹی عہدے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے اندر موجود ایک ہزار افراد اب بھی انخلاء کے منتظر ہیں۔