بالآخر افغان عوام آزاد ہوگئے ، چین کا خوشی کا اظہار

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ افغانستان اپنے آپ کو غیر ملکی فوجی قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے — ،چین کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے کے بعد افغانستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔چین کا کہنا ہے کہ 20 سال سے جاری جنگ کے بعد امریکی فوجیوں کے انخلا نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ افغانستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیاہے ۔چین نے امریکا کی جلد بازی اور منصوبہ بندی کے بغیر انخلا کو بار ہا تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور طالبان کے افغانستان میں قبضے کے بعد ان سے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں اُ مید ہے کہ افغانستان میں ایک ایسی حکومت قائم ہوگی جو جامع، قابل رسائی اور وسیع نمائندگی کی حامل ہوگی اور افغانستان ہر قسم کی دہشت گرد قوتوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرے گا۔