British defense secretary refuses to recognize US as superpower

برطانوی وزیر دفاع کا امریکہ کو سپر پاور ماننے سے انکار

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

لندن : برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا ہے کہ کابل سے نکلنے کے بعد امریکہ سپر پاور نہیں رہا، امریکہ افغانستان کی جنگ ہار چکا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع بین والیس کا کہنا تھا کہ جنگ ہارنے کے بعدامریکا اب صرف بڑی طاقت ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں بین ویلس کا کہنا تھا کہ کسی ایسے ملک کو سپر پاور نہیں کہا جا سکتا جو کسی بات پر قائم رہنےکے لیے تیار نہ ہو۔بین ویلس کا کہنا تھا کہ وہ ملک جو کسی بات پر قائم نہ رہے وہ بڑی طاقت تو ہو سکتا ہےلیکن عالمی طاقت نہیں۔سابق صدرٹرمپ نے طالبان سے معاہدہ کر کے امریکا کو کمزور کیا۔ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن طالبان کی جیت مان چکے تھے، امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں افراتفری پیدا ہوئی