ایران، بس کے کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

تہران :مغربی ایران میں ایک منی بس پہاڑی پر بنی سڑک سے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔ترکی میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے تارکین وطن کی بس کو حادثہ، 12 افراد ہلاک،ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بس صوبہ کردستان کے علاقے ماریون سے کامیاران جارہی تھی۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے بس کھائی میں گری جس کی وجہ سے 14 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوئے ،جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ایران کا سڑک کا نظام عام طور پر اچھا ہے لیکن وہاں پھر بھی دنیا میں سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں ،بہت سے حادثات ڈرائیونگ کے ناقص معیار اور گاڑیوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔