مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکا کو اپنا قونصل خانہ دوبارہ نہ کھولنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک خراب خیال ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قونصل خانہ کھولنے کا امریکی خیال برا ہے، بیت المقدس اسرائیل کا خودمختار دارالحکومت ہے اور اسی وجہ سے ہمیں لگتا ہے کہ یہ کوئی اچھا خیال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ اس مسئلہ کو ایک الگ انداز سے دیکھتی تاہم ہمیں یقین ہے کہ امریکا اس مسئلہ کو نہایت احتیاط سے دیکھ رہا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی اسرائیلی حکومت کمزور ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں قونصل خانہ کھولنے سے حکومت مزید کمزور اور غیر مستحکم ہوجائے گی لہذا میرا نہیں خیال کہ امریکی انتظامیہ ایسا چاہے گی۔