سید علی گیلانی کی قبر پر پہرہ اہل خانہ کیخلاف مقدمہ درج

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعرے لگانا حریت رہنما کے اہلخانہ کا جرم بن گیا، بابائے حریت مرحوم سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مرحوم سید علی گیلانی کے اہلخانہ نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے تھے سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ بڈگام پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی کے بیٹوں نے کہا کہ غاصب فورسز نے انہیں اپنے والد کی میت کو غسل دینے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی جنازہ پڑھنے دیا۔دوسری جانب سید علی گیلانی کی قبر پر فاتح خوانی کو روکنے کے لئے بھارتی فوج نے کڑا پہرہ لگادیا ہے ۔