متنازع زرعی قوانین کیخلاف بھارت میں لاکھوں کسانوں کی احتجاجی ریلی

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

دہلی :بھارت میں مودی سرکار کےکسان مخالف قوانین کے خلاف ریاست اترپردیش کے شہر مظفرنگر میں لاکھوں کسانوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے ریلی میں 5 لاکھ سے زائدکسانوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ کسان رہنماؤں نے ریاست اترپردیش کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں منعقد کرنے اور 27 ستمبرکو ملگ گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔کسانوں نے ریلیوں میں اگلے برس ہونے والے ریاستی انتخابات کے لیے مودی مخالف مہم بھی چلانے کا اعلان کردیا ہے۔خیال رہےکہ بھارت میں مودی حکومت کی جانب سےکسان مخالف قوانین کے خلاف گذشتہ 9 ماہ سے نئی دہلی جانے والی اہم شاہراہوں پر احتجاج کیا جارہا ہے۔