قاہرہ:مصر سے خزانے اور آثار قدیمہ کی تلاش کا سلسلہ تو آج بھی جاری ہے لیکن ایک خزانہ ایسا بھی ہے جسے تلاش کرنے والے تقریباً تمام لوگ مارے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کا ایک توتن خامن نامی فرعون گزرا ہے جس کے مقبرے کو کھولا گیا تو 17 لوگ موجود تھے جو اس کے تابوت کو باہر نکال رہے تھے ۔خزانے کی تلاش میں جانے والے یہ افراد مقبرے پر لکھی عبارت پڑھنے سے قاصر تھے جو قدیم مصری زبان میں لکھی تھی۔وہ عبارت درحقیقت موت کا پیغام تھی، بعد میں ماہرین نے جب اس عبارت کا ترجمہ کیا تو حیران رہ گئے کیوں کہ اس عبارت میں لکھا تھا ‘جو سوئے ہوئے فرعون کو جگائے گا وہ مارا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق فرعون کو مقبرے سے نکالنے والے 17 میں سے 15 لوگ چھ سال کے عرصے میں حادثاتی موت مارے گئے ۔