Discover another way to catch a lie

جھوٹ پکڑنے کا ایک اور طریقہ دریافت

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

پیرس: فرانس کی سوربون یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک دلچسپ تجربہ کیا ہے جس میں صرف آواز کی شدت اور جھوٹ کے درمیان تعلق واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کیلئے فرانسیسی قومی مرکز برائے سائنسی تحقیق نے بھی کلیدی کردار کیا۔تجربے کے دوران معلوم ہوا کہ آواز کی پچ، بولنے کی شرح اور شدت بھی بتا سکتی ہے کہ بولنے والا جھوٹ بول رہا ہے یا سچائی سے کام لے رہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کی آواز میں غنایت اس کے سچ بولنے کی معلومات دے سکتی ہے ۔ایسا یوں ہوتا ہے کہ دماغ زبان کا ساتھ نہیں دے پاتا اور آواز دھیمی ہوتی جاتی ہے اور یوں الفاظ پر زور بھی کم ہوجاتا ہے کیونکہ بولنے والا جانتا ہے کہ وہ غلط بیانی کررہا ہے ۔اس کیفیت کو پروسوڈی بھی کہا جاتا ہے جس میں الفاظ اور جملوں کے بجائے آواز کے زیر و بم کو دیکھا جاتا ہے