امریکہ میں تین کھرب ڈالر مالیت کےسوشل پالیسی بل کی تیار ی شروع

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

واشنگٹن:امریکا میں ڈیموکریٹس نے ساڑھے تین کھرب ڈالر مالیت کا سوشل پالیسی بل تیار کرنا شروع کردیا۔بل بچے کی پیدائش سے اس کے آخری لمحات تک زندگی کا احاطہ کرےگا۔ والدین حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے بعد بھی چھٹیاں لےسکیں گے۔بچےکی پیدائش کے بعد والدین دفاتر لوٹیں گے تو بچے کی دیکھ بھال کے لیے رقم ملے گی۔زیادہ تر فیمیلز کو ماہانہ اضافی امداد بھی مل سکےگی۔ جوانی میں تربیتی پروگرام کی سہولت اوراضافی رقم بھی ملےگی۔بڑھاپےمیں ٹیکس چھوٹ، میڈی کیئر میں دانتوں،آنکھوں اور کانوں کاعلاج ہوگا۔ ری پبلکنز نے ڈیموکریٹس کا بل سوشل ازم کی جانب قدم قراردے دیا۔