جرمن چانسلر کے دورۂ افغانستان کا خیرمقدم کرینگے، ذبیح اللّٰہ مجاہد

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

کابل:طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کاکہنا ہے کہ نئی افغان حکومت جرمنی کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر مبنی ہوگی، جرمن چانسلر انجیلامرکل کے دورۂ افغانستان کا خیرمقدم کریں گے۔جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہاکہ جرمن حکومت کاروباری افراد کو افغانستان آنے، سرمایہ کاری کی ترغیب دے سکتی ہے۔ذبیح اللّٰہ کاکہنا تھا کہ طالبان سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریں گے اور کمپنیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ افغانوں اور جرمن عوام کے درمیان موجود دوستانہ ماحول کی بحالی چاہتے ہیں۔طالبان ترجمان کاکہنا تھا کہ انسانی امداد، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے میں جرمن سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔