استنبول :لیبیا کے سابق سربراہ کرنل معمر قذافی کے بیٹے ساعدی قذافی کو جیل سے رہا کردیا گیا، ساعدی قذافی کی لیبیا سے ترکی جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔لیبیا کے حکام کے مطابق ساعدی قذافی کو کئی سال جاری رہنے والی عدالتی کارروائی کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔یہ واضح نہیں ہے کہ وہ ملک میں موجود ہیں یا نہیں، تاہم کچھ رپورٹس کے مطابق ساعدی قذافی ترکی روانہ ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ نائیجر میں موجود معمر قذافی کے بیٹے کو 2014 میں لیبیا کے حوالے کیا گیا تھا، ساعدی قذافی کو طرابلس کی جیل میں رکھا گیا تھا۔ان پر مظاہرین کے خلاف کیے گئے جرائم اور 2005 میں لیبیا کے فٹ بال کوچ بشیر الریانی کے قتل کا الزام تھا۔