افغان عوام جو راستہ بھی منتخب کریں سعودی عرب حمایت کریگا: سعودی وزیر

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

ریاض:سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان عوام جو راستہ بھی منتخب کریں سعودی عرب حمایت کرے گا، مملکت کی خواہش ہے کہ تمام افغان فریق امن کے تحفظ کیلیے کام کریں۔جرمنی میں افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب افغان عوام کی مدد کے سلسلے میں پرعزم ہے، سعودی عرب تاریخ کے فیصلہ کن مرحلے میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے، امید ہے عبوری افغان حکومت صحیح جہت میں سنگ میل ثابت ہوگی۔