Meeting of Director CIA with Army Chief

آرمی چیف سے ڈائریکٹرسی آئی اے کی ملاقات

eAwazورلڈ, پاکستان

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا کی ملاقات کی اورملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان مستحکم اور خوش حال افغانستان کے لیے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے پاکستان کی خطے میں استحکام کی کاوشوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن سے متعلق تعاون کے لیے بھی پرعزم ہے۔