ابوظہبی میں شدید دھند، پولیس نے شہریوں کو متنبہ کر دیا

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

ابو ظہبی :ابوظہبی میں شدید دھند کے سبب ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے، پولیس نے شہریوں کو احتیاط سے گاڑیاں چلانے کی ہدایت کر دی۔
ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ دھند میں احتیاط سے گاڑیاں چلائیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 500 درہم جرمانہ ہو گا۔سندھ میں دھند کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک متاثرپولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ دوسری گاڑیوں خصوصا ہیوی ٹریفک سے فاصلہ رکھیں، جبکہ ہیوی ٹریفک کے ڈرائیورز ٹریفک ضوابط پر مکمل عمل پیرا ہوں۔ابوظہبی پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے شاہراہوں پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔