White House said

امریکہ نے طالبان کو ‘کوآپریٹو ‘ اور ’ پروفیشنل ‘ قرار دے دیا

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

واشنگٹن : کابل سے قطر ائیر لائن کی چارٹر فلائٹ کے ذریعے امریکی شہریوں کے کابل سے نکلنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے کابل سے نکلنے کی اجازت دینے کے بعد طالبان کو ’ تعاون کرنے والے ‘ اور ’ پیشہ وارانہ ‘ قرار دے دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر چارٹر فلائٹس کے ذریعے امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کی روانگی میں طالبان تعاون کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر چارٹر فلائٹس کے ذریعے امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کی روانگی میں طالبان تعاون کر رہے ہیں۔قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایمیلی ہورن نےکہا کہ طالبان نے لچک دکھائی ہے جبکہ یہ ایک پہلامثبت قدم ہے ۔وائٹ ہاؤس نے چارٹر پروازوں کی حفاظت میں سہولت فراہم کرنے پر قطر کا بھی شکریہ ادا کیا۔