US and Pakistani interests clash in Afghanistan, will review relations, US

افغانستان میں امریکی اور پاکستانی مفادات ٹکراؤ کا شکار، تعلقات پر نظر ثانی کریں گے، امریکہ

eAwazاردو خبریں, ورلڈ, پاکستان

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنے جا رہی ہے، پاکستان کے افغانستان میں مختلف مفادات ہیں جن میں سے بعض امریکی مفادات سے متصادم ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے افغانستان میں مختلف مفادات ہیں جن میں سے بعض امریکی مفادات سے متصادم ہیں۔ مزید یہ کہ وہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر توجہ مرکوز کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنے جا رہی ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ امریکی افواج کی موجودگی میں افغان حکومتی فورسز کابل میں اتنی جلد پسپا ہوجائیں گی اس کی پیشگوئی نہیں کی گئی تھی۔انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا کہ جنوری میں طالبان نائن الیون کے بعد مضبوط ترین پوزیشن میں تھے، طالبان نے کابل کی طرف تیز مارچ کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بریفنگ کے دوران انٹونی بلنکن کی ریپبلکنز سے تلخ کلامی بھی ہوئی، ارکان نے افغانستان میں ہلاک شدہ فوجیوں کی تصاویر اٹھا کر وزیر خارجہ سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔