پیرس: آسٹریلیا کا امریکہ اور برطانیہ سے جوہری آبدوز کا 50 ارب یورو کا معاہدہ، فرانس اتحادیوں سے نارض ہوگیا۔ امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لئے۔ فرانس نے اتحادیوں پر بحری آبدوز معاہدے میں دھوکے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ نے آسٹریلیا کے ساتھ 50 ارب یورو کا دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ آسٹریلیا نے یہی معاہدہ فرانس سے کرنا تھا لیکن معاملات طے نہ ہوسکے تھے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے فرانس کی جانب سے سفیر واپس بلانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ جین ساکی نے کہا کہ فرانس امریکہ کا پرانی اتحادی ہے، معاملے کے حل کے لئےآئندہ دنوں کے دوران فرانس سے رابطے میں رہیں گے۔