Quarantine order for measles outbreak in US

امریکہ میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی مریض قرنطینہ کرنے کا حکم

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

واشنگٹن : امریکہ میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد خسرہ متعدی بیماریوں میں شامل کرتے ہوئے اس کے مریضوں کو قرنطینہ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خسرہ کو متعدی بیماریوں کی فہرست میں شامل کرنے کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے۔حکم نامے کے تحت امریکی حکام خسرہ کے مریضوں کو اب قرنطینہ کرنے کا حکم دے سکیں گے، خسرہ کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کی نوعیت اور دورانیئے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

امریکا کی کئی ریاستوں میں دہائیوں بعد خسرہ پھوٹ پڑا، نیویارک میں ویکسین نہ لگوانے والے بچوں کا عوامی مقامات پر جانا ممنوعغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خسرہ کو متعدی بیماریوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام حالیہ سالوں میں خسرہ کے بڑھتے کیسز کے سبب کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکا آنے والوں کے لیے کورونا وائرس اور پولیو کی ویکسی نیشن کے ساتھ خسرہ کی ویکسی نیشن بھی درکار ہو گی۔واضح رہے کہ افغانستان سےانخلاء کرنے والوں کو مختلف ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر رکھا گیا ہے اور ان کی امریکا روانگی سے قبل ویکسی نیشن کرائی جا رہی ہے۔