A magnitude 6.0 earthquake shakes the region of Victoria in Australia

آسٹریلیا میں قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

میلبورن ( نیوز ڈیسک ) آسٹریلیا کے علاقے وکٹوریہ میں 6 شدت کے زلزلے نے علاقے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا مگر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز میلبورن سے تقریباً 180 کلو میٹر شمال مشرق میں مانس فیلڈ میں تھا جبکہ زلزلہ آسٹریلوی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 15 منٹ پر آیا۔ زلزلے کے جھٹکے پورے میلبورن اور سڈنی اور کینبرا تک محسوس کیے گئے۔

جیو سائنس آسٹریلیا کی جانب سے اپنے آفیشل ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی جن میں میلبورن کے اندرونی شہر جس میں چیپل سٹریٹ اور جنوبی یارا میں عمارتوں کو نقصان کا بتایا گیا ، ساتھ ہی بتایا گیا کہ زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ نہیں ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی سونامی کے امکان کو رد کیا گیاہے ۔