Iran ready for talks on lifting sanctions on nuclear dispute: Raeesi

ایران ایٹمی تنازع پر پابندیاں ہٹانے کی شرط پر بات چیت کیلئے تیار ہے: رئیسی

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی تنازع پر عالمی طاقتوں کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کی شرط پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی ساکھ کھوچکا ہے، واشنگٹن کے پاس اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ایران پر پابندیاں عائد کرکے امریکا نے انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

ابراہیم رئیسی کا مزید کہنا تھا کہ عراق اور افغانستان میں آج امریکہ کا کوئی وجود نہیں حتی کہ اسے باہر نکال دیا گیا، افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ہو چکا اور عراق سے بھی بڑی تعداد میں اپنے ملک لوٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ دنیا آج امریکہ کو ترجیح نہیں دیتی، ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے جو ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے مفید ثابت ہو سکیں۔