After a reservoir dried up in Summit County in the United States, traces of a city were discovered that people had emptied long

خشک سالی کے بعد متروک شہر کے آثار برآمد

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

یوٹاہ: امریکہ میں واقع سمٹ کاؤنٹی میں ایک آبی ذخیرہ خشک ہونے کے بعد وہاں موجود ایک ایسے شہر کے آثار برآمد ہوئے ہوئے جسے لوگوں نے جھیل بننے سے بھی بہت پہلے خالی کردیا تھا۔ریاست یوٹاہ کے راک پورٹ اسٹیٹ پارک میں ایک بڑا آبی ذخیرہ ہے۔ کئی برس سے خشک سالی کے بعد اس کا پانی کم ہوتے ہوتے صرف 26 فیصد پر برقرار رہا تو کئی برس بعد راک پورٹ کے اس قدیم شہر کے آثار دکھائی دئیے جسے گھوسٹ ٹاؤن کہا جاسکتا ہے کیونکہ لوگوں نے دھیرے دھیرے یہاں سے نقل مکانی شروع کردی تھی۔یہاں پرانے گھروں کے ٹوٹے پھوٹے آثار ملےہیں اور بعض عمارتوں اور گھروں کی بنیادیں بھی دکھائی دی ہیں۔ تاہم غالب علاقہ ہموار اور سپاٹ ہے۔

اس کا جائزہ لیا گیا تو ایک وسیع علاقے پر آثار ملے جو کم ازکم 70 برس پرانے ہیں۔یوٹاہ اسٹیٹ پارک میں راک پورٹ شہر کی بنیادی 1860 میں رکھی تھی۔ جہاں 200 گھرانے ہنسی خوشی رہا کرتے تھے۔ تاہم وہاں ایک ڈیم بنانے کا منصوبہ شروع کیا گیا تو 1950 کے عشرے سے مکمل آبادی وہاں سے منتقل ہوگئی تھی۔ یہ لوگ قدرتی تالاب نما بڑی جھیل کا پانی استعمال کررہے تھے اور گرمیوں میں یہاں کشتیاں بھی چلا کرتی تھیں۔پھر دھیرے دھیرے یہ علاقہ خشک ہونا شروع ہوگیا اور اس علاقے کا پورا نام ’ایکو‘ تھا ۔

تاہم بعد میں دوبارہ یہاں پانی بھرآیا اور اب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دوبارہ خشک ہورہا ہے۔ اس کمی کو بہت سے طریقوں سے پورا کرنے کے کی کوشش کی گئی۔ اطراف کے لوگوں نے یہاں اپنے وسائل سے پانی پہنچایا لیکن یہ تالاب اب تیزی سے خشک ہورہا ہے جہاں ایک چوتھائی ہی پانی رہ گیا ہے ۔ اس کے بعد ہی یہاں ایک متروک بستی کے آثار نمودار ہوئے ہیں۔