Protests against Sikh Modi in Washington

سکھ مودی کے خلاف واشنگٹن میں سراپا احتجاج

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

نیویارک: واشنگٹن میں سکھ کمیونٹی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 25 ستمبر کو مودی کی تقریر کے موقع پر بھی بڑے پیمانے پر مظاہروں کا منصوبہ ہے۔واشنگٹن میں سکھ فار جسٹس کے کارکنوں نے ہوٹل کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے خالصتان اور کسانوں کے حق میں نعرے بازی کی، امریکا کی کئی ریاستوں میں سکھوں کی مختلف تنظیموں نے مودی کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔

نیویارک کے مظاہرے میں شرکت کے لئے امریکا بھر سے سکھ پہنچیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیریوں کے خلاف ظلم کا سلسلہ روا رکھا ہے ایسے ہی سکھ برادری بھی بھارت میں مظالم کا شکار ہے۔