اسلام آباد :جرائم کی عالمی عدالت میں افغانستان سے متعلق تحقیقات دوبارہ کھولنے کی اپیل کی گئی ہے۔آئی سی سی کے نئے پراسیکیوٹر کریم خان نے افغان تحقیقات سے مبینہ امریکی جرائم کو نکال دیا۔پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں طالبان اور داعش خراساں کے مبینہ جرائم پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طالبان کا کنٹرول بذات خود غیرقانونی اقدار منتقلی کے زمرے میں آتا ہے۔
عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ یقین کرنے کی معقول بنیاد ہے کہ طالبان سے منسلک افراد انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔کریم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے القاعدہ اور داعش کے ہزاروں قیدی رہا کرنے کی خبریں ہیں۔ اس سے لگتا ہے طالبان قیدیوں کی رہائی کی حقیقی تحقیقات نہیں کریں گے۔