Spanish Football League Real Madrid beat Espanyol by 2 goals to one

سپینش فٹبال لیگ: ریال میڈرڈ کو اسپانیول نے ایک کے مقابلے میں2 گول سے ہرادیا

eAwazکھیل

میڈرڈ : سپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ اور اسپانیول کے درمیان میچ دلچسپ رہا، 17ویں منٹ میں اسپانیول نے ٹوماس کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی، دوسرے ہاف کے 60ویں منٹ میں ایلکس ویڈال نے گول کرکے ٹیم کی برتری دُگنی کردی۔ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزما نے 71ویں منٹ میں ایک گول کا خسارہ کم کیا لیکن کھیل کے خاتمے تک ریال میڈرڈ مزید گو ل نہ کرسکی یوں مقابلہ دو ایک سے اسپا نیول کی جیت پر ختم ہوا۔ایک اور میچ میں ایلچی نے سیلٹا ویگو کو ایک صفر سے شکست دی۔

ایلچی اور سیلٹا ویگو کے درمیان میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی ایلچی نے سیلٹا ویگو پر برتری حاصل کرلی، اُن کی جانب سے ڈیریو بینی ڈیٹو نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی، جس کے بعد کوئی گول نہ ہوسکا اور میچ کا اختتام ایلچی کی ایک صفر کی جیت پر ہوا۔ اتوار کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں ویا ریال نے ریال بیٹس کے خلاف دو صفر سے فتح سمیٹی۔