A former official accused of using Facebook appeared before a US Senate committee

فیس بُک پر الزام لگانیوالی سابق عہدیدار امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

واشنگٹن:فیس بُک کی سابقہ عہدے دار فرانسس ہاؤگن امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔
فرانسس ہاؤگن نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ فیس بک بچوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔فیس بک کی سابقہ عہدے دار نے الزام عائد کیا کہ فیس بک جمہوری اقدار کو نقصان پہنچا کر معاشرے میں تقسیم پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ فیس بک کی انتظامیہ کو معلوم ہے کہ اس پلیٹ فارم کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے لیکن وہ منافع کی غرض سے ایسا کرنے سے گریزاں ہے۔انہوں نے سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے یہ بیان بھی دیا کہ فیس بک انتظامیہ عوامی مفاد پر کاروباری مفاد کو ترجیح دیتی ہے۔