لندن : طالبان نے 37 سالہ بین سلاٹر کو گزشتہ ماہ اسٹاف کے انخلا کے دوران پکڑا تھا تاہم اب اسے چھوڑ دیا گیا ہے۔خبرایجنسی نے بتایا کہ رہائی کے بعد سابق برطانوی فوجی اہلکار 2 برطانوی سفارتکاروں کے ہمراہ دوحہ جانے والی پروازپر روانہ ہوا۔
برطانوی اخبار نے بتایا کہ سابق برطانوی فوجی کے انخلا کا برطانوی وزیردفاع بین ویلس کی زیرنگرانی ہوا جبکہ سلاٹر رائل ملٹری پولیس کا سابق اہلکار اور افغانستان میں این جی اوز ذمہ دار تھا۔خیال رہے کہ برطانوی سابق فوجی کی رہائی ایسے وقت میں ہورہی ہے جب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نمائندہ خصوصی سائمن گاس نے کابل میں افغانستان کے نائب وزرائے اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں تھیں۔