سڈنی:سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم کی کوچنگ اس لئے نہیں کرنا چاہتا کہ یہاں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگ بدتمیزی کرتے ہیں جو مجھ سے برداشت نہیں ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم کا کہناتھا کہ ٹیم کو سال میں کم از کم دوسو سے ڈھائی سو دن کوچنگ کی ضرورت ہوتی ہے جو میرے لیے مشکل کام ہے ۔
میں اپنے ملک اور خاندان سے دور ہونا نہیں چاہتا۔انہوں نے نوجوان باولر شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی باولنگ میں تیزی کے ساتھ بہتری آ رہی ہے،تاہم ان کو آرام کو جو مسئلہ ہے تو دنیا کی نقل نہیں کرنی چاہئے ، ضروری نہیں کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی آرام کریں تو ہمارے لئے بھی آرام کرنا ضروری ہے۔