گلگت:گوجال میں مقامی خواتین کا کرکٹ ٹورنامنٹ،فلک بوس پہاڑوں کی وادی گلگت بلتستان میں خواتین کیلئے مختلف اسپورٹس ایونٹس ہونے لگے، پہلے فٹبال ٹورنامنٹ ہوا اور اب گلگت کے علاقے گوجال میں خواتین کا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں وادی کے 10 مختلف دیہات کی کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔گلگت بلتستان میں بسنے والی خواتین کھیلوں میں اپنا نام بنانے کیلئے پُرجوش ہیں،
بلند پہاڑوں کے آغوش میں کرکٹ کھیلتی لڑکیوں کی یہ تصاویر نہ تو کسی ٹورسٹ کی سوشل میڈیا پوسٹ ہیں، نہ ہی کسی ٹائم پاس ایکٹیویٹی کی عکاس ہیں بلکہ یہ تصاویر تو ان لڑکیوں کی ہیں جو اسپورٹس میں اپنا نام پیدا کرنے کا خواب دیکھ چکی ہیں۔یہ خواتین اپنےخواب کی تعبیر پانے کیلئے گوجال، ہنزہ میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ہیں، اس ٹورنامنٹ میں وادی کے مختلف گاؤں کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا اور خوب مقابلہ کیا۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے ان کی بڑی حوصلہ افزائی ہوئی۔