Important training advice for Umar Akmal fans

عمر اکمل کی مداحوں کو تربیت سے متعلق اہم نصیحت

eAwazفن فنکار, کھیل

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کی جانب سے اپنے مداحوں کو جسمانی اور ذہنی تربیت سے متعلق اہم مشورہ دیا گیا ہے۔امریکہمیں موجود عمر اکمل کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کو ایک اہم مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

عمر اکمل کا مداحوں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’صرف اپنے جسم کی تربیت نہیں بلکہ اپنے ذہن کی بھی تربیت کریں اور کبھی ہمت نہ ہاریں۔‘ کرکٹر عمر اکمل آج کل امریکہ میں موجود ہیں.انہوں نے امریکہ جانے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کچھ عرصہ امریکہمیں قیام کروں، سپورٹرز سے دعاؤں کی ضرورت ہے ۔