حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لو اسکورنگ میچز کا امکان ظاہر کردیا

eAwazپاکستان, کھیل

لاہور:قومی ٹیم کے پیسر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لو اسکورنگ میچز کا امکان ظاہر کر دیا۔لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران حسن علی نے کہا کہ یو اے ای میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچز میں 200 سے زیادہ رنز بہت کم بنتے دیکھے ہیں، میرے خیال میں وہاں 160یا 170 رنز جیت کے لیے کافی ہوں گے۔حسن علی نے کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچز پر سب کی نگاہیں مرکوز ہوچکیں،

کسی بھی ملک کے پہلے میچ میں کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے، روایتی حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے حوالے سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں، ورلڈ کپ میچ کا پریشر تو ہوتا ہی ہے، پرفارمنس دکھا کر ہی اس دباؤ سے نکل سکتے ہیں۔پیسر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے اچھا کمبینیشن بن گیا ہے، یو اے ای کی کنڈیشنز ہمارے لیے ساتھ سازگار ہیں، وہاں کھیلنے کا خاصا تجربہ بھی رکھتے ہیں، کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے، جیت کے لیے ہر ہتھیار آزمائیں گے، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں۔