آئی سی سی اور بھارت میں نشریاتی حقوق کی فروخت کے لئے جنگ

eAwazکھیل

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ میں ممکنہ طور پر نشریاتی حقوق کی فروخت کیلیے جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔دونوں ہی جلد اپنی پروڈکٹس کے ساتھ مارکیٹ میں جانے والے ہیں، جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اگلے 8 سالہ دورانیے میں شیڈول ورلڈ کپس اور چیمپئنز ٹرافی سمیت گلوبل ایونٹس کے براڈ کاسٹر پارٹنر کی تلاش ہوگی، وہیں بی سی سی آئی بھی آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق کیلیے منہ مانگے دام وصول کرنے کی کوشش کریگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے صرف ڈیجیٹل حقوق کیلیے پیشکشیں طلب کیے جانے کا امکان ہے،

اس معاملے میں ایمازون مضبوط امیدوار نظر آتا ہے جو پچھلے دورانیے میں صرف ڈیجیٹل حقوق کیلیے زیادہ بولی دے چکا،البتہ تب موجودہ حقوق ہولڈر کو ٹی وی کی وجہ سے دونوں حقوق دے دیے گئے تھے۔آئی سی سی نے کچھ عرصے قبل یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنے میگا ایونٹس کے حقوق بھارت کیلیے الگ اور باقی دنیا کیلیے الگ فروخت کرے گا، اس صورت میں بھارتی ڈیجیٹل اور ٹی وی گروپس بڑھ چڑھ کر آئی سی سی حقوق کیلیے بولی دے سکتے ہیں، اس سے بی سی سی آئی کو اپنی پروڈکٹس کیلیے کم بڈ وصول ہونے کا بھی خطرہ ہوگا۔