President Putin threatens US to trade in currency other than dollar

صدر پیوٹن کی امریکہ کو ڈالر کی بجائے دوسری کرنسی میں تجارت کرنے کی دھمکی

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

ماسکو: روسی صدرپیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا ڈالر کو خود تباہ کر رہا ہے، امریکا اسی شاخ کو کاٹ رہا ہے جس پر خود بیٹھا ہے، روس پر امریکی پابندیاں برقرار رہیں تو کسی اور کرنسی میں تجارت شروع کردیں گے۔

روسی صدرپیوٹن کاامریکی ٹی وی کو دھواں دھار انٹرویو، امریکا اور ڈالر دونوں کو نشانے پر رکھ لیا، دوسری کرنسی میں تجارت کی دھمکی بھی دے دی۔ ماسکو میں انرجی کانفرنس کے دوران سی این بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ امریکا ڈالر کو خود تباہ کررہا ہے۔ امریکا اسی شاخ کو کاٹ رہا ہے جس پر خود بیٹھا ہے۔ امریکا قرضے پر قرضے حاصل کر رہا ہے۔

امریکی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں رہی جتنی امریکا میں آج ہے۔ حالت یہ ہے کہ امریکی اتحادی بھی اب ڈالر میں تجارت کم کر رہے ہیں۔صدرپیوٹن نے واضح کیا کہ امریکا دوسرے ممالک پر معاشی پابندیاں لگا کر بہت بڑی غلطی کر رہا ہے، روس پرپابندیاں جاری رہیں تو ہمارے پاس دوسری کرنس پر منتقل ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔