کابل: افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چین افغانستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، ان کے ملک کے اثاثوں کو منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔
افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی صورت حال معمول کی طرف آ رہی ہے، سڑکوں کی تعمیر سمیت بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔