US Taiwan China

تائیوان پر چین نے حملہ کیا تو دفاع کریں گے: صدر بائیڈن

eAwazورلڈ

واشنگٹن: چین اور امریکہ میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ صدر بائیڈن نے چین کے خلاف تائیوان کے دفاع کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر بائیڈن نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تائیوان پر چین نے حملہ کیا تو امریکہتائیوان کا دفاع کرے گا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہنے اتحادیوں کی حفاظت کا مقدس عہد کیا ہوا ہے، جس طرح نیٹو اتحادیوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ایسے ہی تائیوان کی بھی حفاظت بھی کریں گے۔چین کا کہنا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی ملک کا تائیوان سے متعلق بیان ریڈ لائن کو کراس کرنا ہوگا۔