کراچی: ملک میں 500 ڈالر سے زیادہ کی خریداری ناممکن ہوگئی، ملک میں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 22 اکتوبر سے ڈالر کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک لازمی قرار دیا تھا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا بائیو میٹرک تصدیق کا سسٹم نادرا سے منسلک نہیں ہوسکا۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ منی چینجرز 500 ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کررہے۔