Srinagar bride Pak-India match

سری نگر: شادی کے دوران دُلہن پاک بھارت میچ دیکھتی رہی

eAwazآس پاس, کھیل

سری نگر: شادی کے دوران دُلہن پاک بھارت میچ دیکھتی رہی،سری نگر میں عروسی لباس میں ملبوس دُلہن نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران موبائل فون پر دُنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ دیکھ لیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک انوکھی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں سُرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس دُلہن ہاتھ میں موبائل فون تھامے بیٹھی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موبائل فون کی اسکرین پر پاکستان اور بھارت کا میچ چل رہا ہے جسے دُلہن اپنی شادی کی تقریب کے دوران دیکھ رہی ہے۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’یہ گزشتہ روز کی سری نگر سے سب سے منفرد تصویر ہے جس میں شادی کے دوران دلہن نے موبائل پر پاک بھارت میچ دیکھا۔‘پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کے بعد دُلہن کی خوشی دگنی ہوگئی، پہلی خوشی شادی کی اور دوسری پاکستان کی جیت کی۔