لاہور: اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی تحویل میں لینے کی درخواست پر سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، وینا ملک کے سابق شوہر نے عدالت میں بچوں کی اپنی تحویل لینے کی درخواست دی ہے۔راولپنڈی کے سینئر سول جج راجا فیصل رشید کی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ اپنے بچوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی جبکہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک بھی عدالت میں پیش ہوئے
، عدالت کی اجازت سے اسد خٹک کو بچوں سے ملاقات کروائی گئی، عدالت نے آئندہ تاریخ پر گواہان کو طلبی کا نوٹس کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔وینا ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد خٹک نے دبئی اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسے قبل بھی درخواستیں دی تھیں، اسلام آباد ہائی کورٹ اور دبئی کی عدالت نے بچوں کی تحویل مجھے دی ہے
، اسد خٹک مجھے پیسوں کیلئے بلیک میل کرتا ہے، اسد خٹک پیسوں کی خاطر ایک ماں کو تنگ کررہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اسد خٹک کی درخواست خارج کی تھی، عنقریب بچوں اور خواتین سے زیادتی کے حوالے سے ایک این جی او لانچ کررہی ہوں۔