واشنگٹن : امریکہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ عالمی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق مختلف ممالک کے لیے نافذ سفری پابندیاں ختم کی جارہی ہیں تاہم امریکہکے سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، ویکسین شدہ افراد کو 3 دن پہلے اور غیر ویکسین شدہ افراد کو ایک دن پہلےکووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے
کہ غیر ملکی اور غیر ویکسین شدہ افراد بعض صورتوں میں امریکہمیں داخل نہیں ہوسکیں گے، 18 برس سے کم عمر افراد اس شرط سے مستشنیٰ ہوں گے جب کہ ایسے شہری بھی مستثنیٰ ہیں جن کے ممالک میں ویکسی نیشن دستیاب نہیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ قدام ائیر لائن انڈسٹری کی بحالی اورغیر ملکیوں کو سفری سہولیات دینے کیلئے کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ دیگر ممالک کیلئے بنائی گئی سفری کیٹیگریز بھی ختم کی جارہی ہیں جس کے بعد امریکی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی افراد بھی امریکہکا سفر کرسکیں گے۔