March in Italy on G20 summit

اٹلی میں جی 20 ممالک کے اجلاس کے موقع پر ہزاروں افراد کا احتجاجی مارچ

eAwazورلڈ

روم: اٹلی میں جی 20 ممالک کے اجلاس کے موقع پر ہزاروں افراد روم کی سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف روپ دھار کر احتجاج کیا۔مظاہرین نے احتجاج کے لیے منفرد انداز اختیار کیے

ماحولیاتی تنظیم کے ایک گروپ نے سرخ لباس اور سفید لباس پہن کر خاموش احتجاج کیا، مظاہرین نے روم کی مختلف شاہراہوں پر ریلیاں نکالیں، ماحولیاتی کارکنوں نے میوزک کی دھنوں پربھی احتجاج ریکارڈ کرایا ۔روم میں جی 20ممالک کا سربراہی اجلاس جاری ہے، دنیا کے یہ 20 ممالک ماحول کے لیے نقصان دہ زہریلی گیسوں کے اخراج کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔