پینٹاگون: امریکی جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں سے خطرہ ہیں جس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کی سرگرمیاں اچھی نہیں ہیں یہ دہشت گردی کے دائرے میں آتی ہیں،
اس سے امریکی مفادات کو خطرہ ہے جس کا ہم جواب دینے کے لیے تیار ہیں تاہم صدر جو بائیڈن جو ہدایات دیں گے ہم اس پر عمل کریں گے۔جنرل مارک ملی نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی ایک بار پھر تعیناتی ممکن نہیں تاہم اس پر ایوان صدر کی جانب سے غور کیا جاسکتا ہے
اس کے علاوہ افغانستان سے امریکی اور افغان شہریوں کو باہر نکالنے کے لیے طالبان سے بات چیت جاری ہے۔