Saudi Arabia has ordered its citizens to leave Ethiopia

سعودیہ نے اپنے شہریوں کو ایتھوپیا چھوڑنے کی ہدایت کردی

eAwazورلڈ

ریاض : سعودی عرب کی جانب سے ایتھوپیا میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد ازجلد ملک چھوڑ دیں۔عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے روز سعودی سفارتخانے نے ایتھوپیا میں بے امنی کے حالات کی وجہ سے اپنے شہریوں کو جلد از جلد ایتھوپیا چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

سعودی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی شہری محتاط رہیں اورہنگامی صورتحال پرسفارتخانےسےرابطہ کریں۔عرب میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں باغی جنگجوؤں کی پیش قدمی کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایتھوپیا میں امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔