واشنگٹن : جو بائیڈن کے 1.2 کھرب ڈالرز کے انفرا اسٹرکچر پیکیج کی منظوریدے دی گئی ہے۔امریکی کانگریس نے صدر جو بائیڈن کے 1 اعشاریہ 2 کھرب ڈالرز کے انفرا اسٹرکچر پیکیج کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انفرا اسٹرکچر پیکیج کانگریس میں 206 ووٹوں سے منظور ہوا، جس کے لیے 13 ریپبلکنز نے بھی ڈیمو کریٹس کا ساتھ دیا۔انفرا اسٹرکچر پیکیج اب دستخط کے لیے صدر جو بائیڈن کے پاس بھیجا جائے گا،
یہ پیکیج امریکی سینیٹ میں اگست میں منظور ہوا تھا۔انفرا اسٹرکچر پیکیج کے تحت سڑکوں، پلوں اور ہوائی اڈوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جبکہ بندر گاہوں اور ریل کے نظام کو بڑے پیمانے پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔پیکیج میں بچوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال، دوائیوں کی قیمتوں کے تعین اور امیگریشن کے معاملات بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی ریپبلکنز کی جانب سے صدر جو بائیڈن کے انفرا اسٹرکچر پیکیج کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ریپبلکن رکن گلین گروتھمین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ امریکا کے لیے ایک بہت ہی سیاہ دن ہے۔